بھوپال:23 ؍جنوری:وزیر مملکتپسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود(آزادانہ چارج) شریمتی کرشنا گوڑ نے کہا کہ گووند پورہ اسمبلی حلقہ کی منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ وزیرتعمیرات عامہ مسٹر راکیش سنگھ نے وزیر مملکت شریمتی گوڑ کی تجویز پر متعلقہ افسران کو یہ ہدایات دیں۔ وزیر مملکت شریمتی گوڑ نے وزارت میں تعمیرات عامہ کے وزیر مسٹرسنگھ سے ملاقات کی اور انہیں گووند پورہ اسمبلی حلقہ کی منظور شدہ اور زیر تعمیر سڑکوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔وزیرمملکت مسز گوڑ نے آشیما مال سے بابڑیا کلا چوراہا تک ریلوے اوور برج کی تعمیر کے سلسلے میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کا ڈی پی آر چیف انجینئر برج رینج آفس سے چیف انجینئر آفس تعمیرات عامہ محکمہ کوانتظامی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد بینک کے سامنے پپلانی سے کھجوری کلا بائی پاس تک منظور شدہ سڑک کا بھومی پوجن کیا گیا ہے۔ اس کا کام شروع کیا جانا ہے۔ گوڑ کیرئیر کالج سے ڈی آر ایم آفس تک سڑک کی تعمیر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کو پہلے منظور کیا گیا ہے لیکن اس پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔
وزیرمملکت شریمتی گوڑ آنند نگر سے کوکٹہ بائی پاس سڑک کے کام میں تیزی لانے کی درخواست کی گئی۔ جوبلی گیٹ سے نریلا جنکشن تک کی سڑک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ سڑک خستہ حال ہوچکی ہے اور اس کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔ وزیرمملکت شری گوڑ نے سندھیا چوک سے رتناگیری تیراہا تک ایودھیا بائی پاس روڈ کو چوڑا کرنے کے بارے میں بتایا کہ اس 16 کلو میٹر سڑک کو 4 لین سے 6 لین میں تبدیل کیا جانا ہے۔ یہ سڑک بہت بھیڑوالی ہے۔ اس سڑک کے چوراہوں پر فلائی اوور اور ریلوے لائن کو پار کرنے کے لیے ریلوے اوور برجوں کا بھی انتظام ہے۔ اس سڑک کی لاگت 994 کروڑ روپے ہے۔ روٹ این اے ایچ آئی کے ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت رتناگیری سے ودیشا (موری کوڈی) تک سڑک کو چار لین تک چوڑا کیا جانا ہے اور آنند نگر چوراہے پر ایک بائی پاس بنایا جانا ہے۔ اس 42 کلومیٹر طویل سڑک کی لاگت 1200 کروڑ روپے ہے اور اس کی تعمیر کا کام اے ایچ اے آئی کر رہا ہے۔ رتناگیری سے مسرود مارگ تک ایلیویٹڈ کوریڈور تعمیر کیا جانا ہے۔ اس کی لمبائی 15 کلومیٹر ہے۔