بھوپال، 27 اپریل (پریس نوٹ) ریاست کے واحد گورنمنٹ یونانی کالج (حکیم سید ضیاء الحسن) بھوپال میں پوسٹ گریجویٹ کورس میں زیر تعلیم طلباء کے تحقیقی کام کو منظوری دینے کے لیے ایتھیکل کمیٹی کی میٹنگ آج بروز ہفتہ کالج کےکانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔کمیٹی میں کالج کے پرنسپل، تکنیکی ماہرین، سوشل ورکر، ایم پی میڈیکل سائنسز یونیورسٹی جبل پور کے نمائندے، ماہرین طب، فارماکولوجی کے ماہرین اور مذہبی میمبر وغیرہ شامل ہیں۔ پی جی اسکالرز نے جن موضوعات پر تحقیقی کام کیا جاناہے ان کا Presentation دیا جس میں ٹائٹل، طریقہ کار، نمونہ کے سائز سمیت کئی نکات کا جائزہ کمیٹی نے لیا ۔ مریض کی حفاظت، رازداری اور تحقیقی کاموں کے اخلاقی پہلوؤں کے مشاہدے اور جانچ کے بعد تحقیقی کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی کالج کی پرنسپل اور ایتھیکل کمیٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر محمودہ بیگم نے بتایا کہ یونانی میڈیسن کا پوسٹ گریجویٹ کورس ریاست میں صرف مقامی کالج میں چلایا جاتا ہے جس میں مطالعہ کرنے والے اسکالرز کا تحقیقی کام شروع کرنے سے پہلے ایتھیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہے، اس سے پہلے کے بیچ میں 22 پی جی اسکلر طب یونانی کے مختلف موضوعات پر تحقیقی کام کر رہے ہیں۔تحقیق کرنے سے یونانی میڈیسن سسٹم کی صداقت، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور محفوظ معیاری صحت کی خدمات ریاست کے لوگوں کو فراہم کی جا سکینگی اور ریاست کو مزید یونانی ماہرین بھی مل سکیں گے۔ کالج میں تحقیق سے متعلق کتابیں، رسالے ، ڈیجیٹل کلاس روم، لیب اور دیگر ضروری مواد کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ پی جی اسکلر اپنے تحقیقی کام کو کامیابی سے مکمل کر سکیں۔