بھوپال، 15 جنوری: گورنرمنگو بھائی پٹیل نے راج بھون گارڈن کو 43 ویں کل ہند گلاب نمائش میں سرکاری اور ادارہ جاتی زمرے کے مختلف مقابلوں میں 24 ایوارڈز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مقابلہ میں دکھائے گئے راج بھون کے گلاب کے پودوں کا معائنہ کیا۔ راج بھون سے ملنے والے ایوارڈز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔گورنرمنگو بھائی پٹیل کو بتایا گیا کہ راج بھون کے ذریعہ43ویں کل ہند گلاب نمائش میں سرکاری اور اداہ جاتی پارکوں کی تین کیٹیگری میں عظم – پارک گلاب – گملوں اور گلاب کے کٹے ہوئے پھولوں کے مختلف مقابلات میں حصہ لیا گیا تھا۔ راج بھون کو سرکار اور ادارہ جاتی پارکوں کی عظم – پارک کیٹیگری مقابلہ میں دوسرا ایوارڈ ملا ہے ۔ اسی طرح گلاب کے کٹے پھولوں کی کیٹیگری کے مختلف مقابلہ میں9اول اور7دوئم ایوارڈ سمیت کل16اور گلاب گملوں کی کیٹیگری کے مختلف زمرہ میں اول 2اور دوئم 5سمیت کل7ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں۔