بھوپال:25 ؍اکتوبر:گورنر اور چانسلر مسٹرمنگو بھائی پٹیل نے ریاست کی نو تشکیل شدہ یونیورسٹیوں، کرانتی سوریا ٹنٹیا بھیل یونیورسٹی کھرگون، کرانتی ویر تاتیا ٹوپے یونیورسٹی گونا اور رانی اونتی بائی لودھی یونیورسٹی ساگر کے وائس چانسلروں کا تقرر کر دیا ہے۔ تینوں وائس چانسلرس کی میعاد 4 سال یا 70 سال کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، ہو گی۔
کرانتی سوریا ٹنٹیا بھیل یونیورسٹی ، کھرگون کے وائس چانسلرڈاکٹر کوری مقرر۔گورنر اور چانسلر مسٹرمنگو بھائی پٹیل، کرانتی سوریا ٹنٹیا بھیل یونیورسٹی، کھرگون کے وائس چانسلر، آر کے ڈی ایف یورنیوسٹی بھوپال کے فارمیسی شعبہ کے ڈائریکٹر اور رکن،پی سی آئی ، نئی دلی ڈاکٹر موہن لال کوری کا تقرر کیا ہے۔
کرانتی ویر تاتیا ٹوپے یونیورسٹی، گنا کے وائس چانسلر ڈاکٹر یادو مقرر۔گورنر اور چانسلر مسٹرمنگو بھائی پٹیل نے کرانتی ویر تاتیا ٹوپے یونیورسٹی، گنا، بندیل کھنڈ پی جی کالج ، جھانسی ( اتر پردیش ) کے پولیٹیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر شعبہ کے پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر کشن یادو کو مقرر کیا ہے۔
رانی اونتی بائی لودھی یونیورسٹی ساگر کے وائس چانسلر ڈاکٹرمشرا بنے ۔گورنر اور چانسلر مسٹرمنگو بھائی پٹیل نے رانی اونتی بائی لودھی یونیورسٹی، ساگر کے وائس چانسلر پروفیسر جی ایس کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، جبل پور (مدھیہ پردیش) ڈاکٹر ونود کمار مشرا کاتقرر کیا ہے ۔