بھوپال:24 ؍جنوری:گورنر مسٹر منگوبھائی پٹیل نے گورنر ہائوس احاطہ میں نو تعمیر 4افسران کی رہائش گاہوں کا افتتاح کیا۔ افتتاح شدہ رہائش گاہوں میں 2ای- ٹائپ ، ایک ڈی -ٹائپ اور ایک سی- ٹائپ رہائش گاہ شامل ہیں۔ افتتاحی پروگرام میں وزیرتعمیر ات عامہ مسٹر راکیش سنگھ ، گورنر کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ڈی پی آہوجا ، پرنسپل سکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ مسٹر سکھبیر سنگھ اور گورنر ہائوس نیز محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران موجودتھے۔
قابل ذکر ہے کہ سال2018میں گورنر ہائوس کے افسران- ملازمین کیلئے 13کروڑ21لاکھ49 ہزار روپے لاگت کی 6طرح کی کل84رہائشی اکائیوں کی تعمیر کا مرحلہ وار کارمنصوبہ بنایاتھا۔
کارمنصوبہ میں 64آئی، 8ایچ ، 8جی ، 2ای اور ایک -ایک ڈی اور سی ٹائپ کی رہائش گاہوں کی تین مراحل میں تعمیر کا ہدف متعین کیاگیاتھا۔ پہلے مرحلہ میں آئی ٹائپ کے48مکانات کی تعمیر کی گئی ۔ دوسرے مرحلہ میں16آئی- ٹائپ ، 8ایچ- ٹائپ اور 8جی- ٹائپ سمیت کل 80مکانات کی تعمیر مکمل کی گئی ہے ۔ کارمنصوبہ کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں افسران کیلئے مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔