گورنر مسٹر پٹیل نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

0
13

بھوپال:30؍جنوری:گورنر مسٹر منگو بھائی پٹیل نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے یوم شہادت پر گورنر ہائوس میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ شہیدوں کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کرکے نمن کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سکریٹری مسٹر سنجے شکلا، لا آفیسر مسٹر امیش شریواستو سمیت گورنر ہائوس کے افسران وملازمین موجود تھے۔