ل :20؍ستمبر:نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم کی جانب سے دیموتھ کرونارتنے نے سب سے زیادہ 83 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ دنیش چندیمل نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم کی برتری 202 رنز تک پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 340 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم نے 70، ڈیرل مچل نے 57 اور کین ولیمسن نے 55 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے سب سے زیادہ 4 اور رمیش مینڈس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے دن سری لنکا پہلی اننگز میں صرف 305 رنز تک محدود رہی۔ ٹیم کی جانب سے کمیندو مینڈس نے 114 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں فاسٹ بولر ولیم اوورکے نے 55 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے دن 255 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈل نے 129 گیندوں پر 73 رنز جوڑے۔ مچل نے 57 اور بلنڈل نے 25 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس نے تیز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔ آخری وکٹ کے لیے انھوں نے ولیم اورورک کے ساتھ مل کر 36 رنز جوڑے۔ سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4، رمیش مینڈس نے 3 اور دھننجے ڈی سلوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔