نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) نے جمعہ کو 13 سے 19 جنوری تک چلنے والے پہلے کھو کھو ورلڈ کپ کے لئے ٹرافیوں اور میسکٹ تیجس اور تارا کی نقاب کشائی کی۔
کے کے ایف آئی نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے زیراہتمام آج یہاں منعقد ایک تقریب میں آئندہ کھو-کھو ورلڈ کپ کے لیے خواتین اور مردوں کی ٹرافیوں اور میسکٹس تیجس اور تارا کی نقاب کشائی کی۔ دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ براعظموں کے 24 ممالک سے 21 مردوں اور 20 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس موقع پر کے کے ایف آئی کے صدر سدھانشو متل نے بتایا کہ کھو کھو ورلڈ کپ کے لیے کھیلوں کی وزارت اور وزیر اعظم نے حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور ٹائیگر شراف اس کے برانڈ ایمبیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی دو الگ الگ رنگوں کی ٹرافیاں ہوں گی۔ نیلی ٹرافی مردوں کی چیمپئن شپ کے لیے ہے اور سبز ٹرافی خواتین کے مقابلے کے لیے ہے۔ دونوں ٹرافیاں اپنے عصری ڈیزائن کے ذریعے کھو-کھو کی متحرک روح کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں بہتے ہوئے کرو اور سنہری رنگ کے ڈیزائن ہیں۔ نیلی ٹرافی اعتماد، عزم اور ہمہ گیر اپیل کی علامت ہے، جبکہ سبز ٹرافی ترقی اورزندگی کی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے ۔ دونوں ہی ٹکڑوں میں پیچیدہ کرسٹل کی تفصیل ہے جو مسابقت کی اعلیٰ ترین سطحوں پر متوقع درستگی اور عمدگی کا مظہر ہے۔اس دوران ٹورنامنٹ کی آفیشل میسکٹ جوڑی ’تیجس‘ اور ’تارا‘ کو بھی متعارف کیا ۔ یہ میسکٹ کھیل کی رفتار، چستی اور ٹیم ورک کی بنیادی خصوصیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ تیجس صلاحیت اور توانائی کی علامت ہے، اور تارا، جو رہنمائی اور خواہش کی نمائندگی کرتی ہے۔ دونوں میسکٹ روایتی ہندوستانی نقشوں سے مزین متحرک نیلے اور نارنجی کھیلوں کے لباس میں ملبوس تھے۔
شودھانشو متل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھو کھو قومی سطح پر گزشتہ 56 سالوں سے کھیلا جا رہا ہے اور گزشتہ تین چار سالوں میں اس نے نمایاں ترقی کی ہے اور عالمی سطح اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گیم کے ملک میں چھ سو سے زائد یونٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنوبی افریقہ کے 1200 سکولوں میں کھیلا جا رہا ہے۔
کے کے ایف آئی نے ٹورنامنٹ پارٹنر ایز مائی ٹرپ تمام شرکاء کے لیے سفر، رسد کا انتظام کرتا ہے۔ وہیں شیو نریش برانڈ ٹورنامنٹ کی تمام ٹیموں کو یونیفارم فراہم کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور دوردرشن کے ذریعے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ جبکہ ڈزنی اور ہاٹ اسٹار او ٹی ٹی براڈکاسٹ پارٹنرز کے طور پر کام کریں گے۔