بھوپال:14؍نومبر:(پریس ریلیز) آج بی جے پی کے بانی رکن آنجہانی کیلاش سارنگ کی برسی اور ان کی آنجہانی اہلیہ پرسون سارنگ کے یوم پیدائش کو ’’والدین کی عقیدت کا دن‘‘کے طورپرمنایاگیا۔ وزیر وشواس کیلاش سارنگ نے نریلا اسمبلی کے پربھات چوراہے پر بزرگوں کے پاؤں دھوئے۔معلوم ہوکہ وزیر سارنگ کی اپیل پر ہر سال مرحوم کیلاش پرسون سارنگ کی یاد میں’والدین کی عقیدت ‘کادن منایا جاتا ہے۔اس موقع پروزیرسارنگ نے کہا کہ نوجوان نسل والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بزرگوں کا بھی احترام کرے، یہی اس دن کا مقصد ہے۔ہر شخص کو اپنے والدین کے ساتھ ساتھ بڑوں کے بھی پاؤں دھو کر احترام کرنا چاہیے۔غورطلب ہے کہ بزرگوں کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ نریلا اسمبلی میں بزرگوں کے لیے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں۔وزیر سارنگ کی قیادت میں 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے ’آیوشمان بھارت خصوصی کیمپ‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وزیر سارنگ نے اہل بزرگوں میں آیوشمان کارڈ تقسیم کئے۔