پیرس، 04 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار پی وی سندھو نے اسپین کی کیرولینا مارین کو جذباتی پیغام دیا جو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل بیڈمنٹن میچ میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے چین کی ہی بِنگ جیاؤ سے ہار گئی۔ پی وی سندھو نے اپنے پیغام میں کہاکہ “میں دنیا کی تمام مثبت توانائی کیرولینا مارین کو بھیج رہی ہوں، جو میری سب سے بڑی حریف اور میری سب سے پیاری دوست ہیں۔ آپ بہت اچھا میچ کھیل رہے تھیں اور میں آپ کو سپورٹ کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ جیسا کوئی کھلاڑی نہیں تھا۔ آپ کی قوت ارادی اور کھلاڑیوں کو دباؤ میں رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیت قابل تعریف ہے۔ آپ کو اور آپ کی قوت ارادی کو جاننا، یہ صرف وقت کی بات ہے، دوست! بس اتنا جان لیجئے کہ میں ہمیشہ آپ کی سب سے بڑی حامی رہوں گی۔