نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کےپہلو کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال کو ای ڈی حکام کی طرف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی قانونی ٹیم اپیل کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئی تھی۔ اس سے پہلے دن میں، دہلی ہائی کورٹ نے مسٹر کیجریوال کی گرفتاری سے بچنے سے متعلق عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی حکام کی ٹیم تلاشی کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچی اور ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ کیجریوال کے کابینہ کے ساتھی سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔