بھوپال۔شہر کی معروف ادبی تنظیم کہکشاں ادب کی جانب سے سرائے جمعراتی میں ایک بار پھر ادبی روشنی بخشی گئی۔اتوار شب روایتی ماہانہ ادبی مشاعرہ و اعزازی تقریب جناب عارف عقیل صاحب کی سرپرستی۔ میں منعقد ہوئی۔ایم ایل اے عاطف عقیل نے مفسر قرآن جناب سیف اللہ کا اعزاز کیا۔جناب نقی بھائی کی صدارت میں مشاعرہ ہوا۔اس موقع پر محب اردو اور شاعر حضرات خالد غنی ۔ڈاکٹر قمر علی شاہ ۔کونسلر محمد سرور عارف علی عارف موجود رہے۔