ادے پور، 3 جنوری (یو این آئی) راجستھان اسٹیٹ اسپورٹس کونسل، جے پور کی جانب سے کھیلو انڈیا سینٹر میں تربیت دینے کے خواہشمند ٹرینروں کو 15 جنوری سے کھیلوں کے لحاظ سے انٹرویو کے لیے مدعو کیا ہے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڈاکٹر مہیش پالیوال نے کہا کہ اس کے تحت دلچسپی رکھنے والے کوچ انٹرویوی کے لئے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں واقع راجستھان اسٹیٹ اسپورٹس کونسل ہیڈ کوارٹر میں مقررہ پروگرام کے مطابق صبح 11.30 بجے حاضر ہونا یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو ریسلنگ اور باسکٹ بال، 16 جنوری کو اتھلیٹکس، کھو کھو اور کبڈی اور 17 جنوری کو فٹ بال، سافٹ بال، والی بال اور سوئمنگ کے انٹرویوز ہوں گے۔