نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ‘دی آرڈر آف مبارک الکبیر سے نوازا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ کویت کے دورے پر گئے مسٹر مودی کو آج یہ اعزاز دیا گیا۔ یہ کسی بھی ملک کی طرف سے مسٹر مودی کو دیا جانے والا 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ دی آرڈر آف مبارک الکبیر کویت کا ایک ‘نائٹ ہڈ آرڈر ہے۔ یہ آرڈر سربراہان مملکت اور غیر ملکی بادشاہوں اور غیر ملکی شاہی خاندانوں کے ارکان کو دوستی کے اشارے کے طور پر دیا جاتا ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز بل کلنٹن، پرنس چارلس اور جارج بش جیسے غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جا چکا ہے۔