میلبورن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف اتوار کو خواتین کے سنگلز مقابلے میں میگڈالینا فریچ کو سیدھے سیٹوں میں 6-1، 6-2 سے شکست دے کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں کوکو نے اعلیٰ تکنیک اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے مگڈالینا کو ایک گھنٹے تین منٹ میں 6-1، 6-2 سے شکست دی۔کوکو کا اگلا مقابلہ پہلی بار گرینڈ سلیم کی کوارٹر فائنلسٹ یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک سے ہوگا۔ کوسٹیوک نے اتوار کو ایرینا میں کوالیفائر ماریا ٹیموفیوا کو 6-2، 6-1 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں رسائی حاصل کی۔اس کے ساتھ کوکو نے سیزن میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ امریکی نے سال کے پہلے ہفتے میں اپنے آکلینڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا اور اب 2024 میں اب تک 9-0 کی شروعات برقرار رکھی ہے۔