سنچورین، 28 دسمبر (یو این آئی) ڈیبیو ٹیسٹ میں کوربن بوش (81 ناٹ آؤٹ) کے شاندار اسٹروک پلے کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو 90 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی اور مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 88 رنز پر بلے بازوں کو آؤٹ کر کے نہ صرف میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی طرف اپنی پیش رفت کو بھی تیز کر دیا۔ دن کے کھیل کے اختتام پر بابر اعظم (16) اور سعود شکیل آٹھ رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ پاکستان ابھی بھی جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے اسکور سے دو رنز پیچھے ہے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے جبکہ پہلی اننگز کا مزید 2 رنز کا خسارہ باقی ہے، پاکستانی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 16 اور نائب کپتان سعود شکیل 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ خراب روشی کے باعث کھیل 20 منٹ پہلے ختم کیا گیا۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، شان مسعود اور صائم ایوب نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے تاہم دونوں کھلاڑی 28، 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے کامران غلام بھی صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔311 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 89 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کوربن بوش 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستانی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال 2 اور محمد اور صائم ایوب ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔پاکستان کی طرح جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر میں بھی ایڈن مارکرم کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، اوپنر ٹونی ڈی زوردی 2، ریان رکلٹن 8 اور ٹرسٹن اسٹبز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ٹیمبا باووما 31 کے اسکور پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، کم بیک کرنے والے بابر اعظم بھی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کا آغاز صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے کیا، ون ڈے اور ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب 14 اور کپتان شان مسعود 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے بعد کم بیک کرنے والے بابر اعظم بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نائب کپتان سعود شکیل بھی کریز پر زیادہ دیر قیام نہ کرسکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔