بھوپال ۔4 مارچ (پریس ریلیز)ادبی جشن کے نام سے ہونے والی تقاریب میں گذشتہ شام ایک ایسی تاریخی محفل کااہتمام کیا گیا جس کی بازگشت شہر نگاراں بھوپال میں عرصہ دراز تک محسوس کی جائے گی۔موقع تھا معروف شاعر وادیب کوثر صدیقی صاحب کے ترانہ پرچم اردو کے لانچ ہونے کا۔اس ترانے کو کمال پبلی کیشن جبل پور اور اردو گگن سنستھا ممبئی کے زیر اہتمام جبل پور میں ڈیجیٹل آئڈیو ویڈیو تیار کیا ہے جسمیں آواز گلوکار غلام حسین اور نیہا انصاری کے ساتھ کورس دیا ہے۔ای ڈبلیو ایس اسکول کی طالبات نے ا س میوزیکل ترانے کا منظر نامہ اشفاق کمال نے تحریر کیا ہے۔اسی تقریب میں معروف ماہنامہ اردوآنگن کا مدھیہ پردیش عصری ادب خصوصی شمارے کا افتتاح محترمہ نصرت مہدی صاحبہ ڈائریکٹر مدھیہ پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی بھوپال نے کیا۔نصرت مہدی صاحبہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ایسے دستاویزی شمارے تحقیق وتاریخ کے طلبہ کے مستقبل میں کار آمد ثابت ہوں گے۔ترانے کے افتتاحی خطبہ میں فلم ساز انو کپور نے فرمایا کسی بھی تحریک یا تنظیم کی علامتی شناخت کے لئے پرچم ہوتا ہے۔پرچم سے فعالیت اور سرگرمی کے جذبات ابھر تے ہیں دیگر اور بھی خصوصیات کاانہوں ذکر کیا۔اس تقریب کا خوش آئند پہلو یہ تھا کہ کمال پبلیکیشن اور اردو گگن نے شہر علم و آگہی کے چنندہ مشاہیر شعراءادبا اور صحافی حضرات کو سند اعزاز واعتراف سے نوازا۔
(باقی صفحہ 7 پر)
ان صاحبان میں محترم کوثر صدیقی، عارف عزیز ، ضیا فاروقی ،محترمہ رضیہ حامد ، سیفی سرونجی، انعام اللہ خان لودھی، ظفر صہبائی اور غلام غوث انصاری صاحباں شامل ہیں۔تقریب کے اول دور کی نظامت نہایت موثر انداز میں فیروز کمال نے انجام دی۔روی شنکر شکلا ہندی بھون بھوپال میں منعقد اس تقریب میں کل ہند مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا تھا اس کی میزبانی کا شرف و بار بھوپال کے معروف وعزیز شاعر وجے تیواری وجے نے اپنے کاندھوں پر لے رکھا تھا۔جو بحسن خوبی انجام کو پہنچا۔مشیر انصاری صدر اردو گگن نے ابتدا میں ایسی تقریبات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مہمانان زی وقار کی حیثیت سے پرنسپل اسلم شیخ ممبئی محمد عمر لکڑا والاممبئی کے علاوہ متعدد عمائدین شہر آخر تک موجود رہے۔ہندی بھون شیاملہ ہلس کاہال اہل ذوق اور سامعین سے بھرا ہوا تھا۔مشاعرہ کی صدارت ظفر صہبائی نے اور نظامت کے فرائض مشہور ناظم منان فراز نے انجام دیئے۔شعراءکی فہرست میں شامل تھے اقبال مسعود، فاروق انجم، شاہد انجم ، وجے تیواری وجے،عارف علی عارف، بدرواسطی،قاضی ملک نوید، ارجمند بانو،ساجد پریمی، ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر احسان اعظمی، ریاض منصف، امتیاز گورکھپوری، شعیب علی خاں، مشیر انصاری، طاہر نقاش، فاضل فیض، عنبر عابد، دیپ شکھا ساگر، شمیم حیات، سراج محمد سراج، کملیش نورصاحبان۔پروگرام کے اخیر میں اشفاق کمال، امتیاز گورکھپوری صاحبان شہر نگاراں کی شرکت پر اظہار مسرت اور وجے تیواری وجے نے شکریہ ادا کیا۔