کشمیر میراتھن دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹک مقابلوں میں سے ایک بنے گی: عمر

0
7

سری نگر، 20 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ کشمیر میراتھن ہر سال منعقد کی جائے گی اور یہ دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹک مقابلوں میں سے ایک بن جائے گی۔
مسٹر عبداللہ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اپنی ریس مکمل کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر میراتھن آنے والے برسوں میں دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹک مقابلوں میں سے ایک بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ میں 21 کلو میٹر کی ہاف میراتھن مکمل کر سکوں گا، میں نے اپنی زندگی میں اب تک 12 یا 13 کلومیٹر کی دوڑ لگائی تھی لیکن میرے ساتھ دوڑنے والے ایتھلیٹس نے میری حوصلہ افزائی کی۔
انہون نے کہا، ’’میں محکمہ سیاحت اور اس سے وابستہ عہدیداروں کو کشمیر میراتھن کی اتنی اچھی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘وزیر اعلیٰ نے کہا، “میں رنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آنے کے لیے سری نگر کے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ مجھے امید ہے کہ کشمیر میراتھن دنیا کے سرفہرست مقابلوں میں سے ایک بن جائے گی۔” انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر سال وادی کشمیر میں میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا اور دنیا کے مشہور ایتھلیٹس کے ساتھ کشمیر کا نام بھی روشن ہو گا۔