پیرس، 09 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون پہلوان ریتیکا ہڈا پیرس اولمپک 2024 گیمز میں خواتین کے 76 کلوگرام فری اسٹائل کشتی کےزمرے میں ڈیبیو کریں گی۔ ریتیکا کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں ہنگری کی آٹھویں سیڈ برناڈیٹ نیگی سے ہوگا۔ نیگی انڈر 23 یورپی چیمپئن ہیں۔دیگر فری اسٹائل زمرےکی طرح یہ مقابلہ بھی راؤنڈ آف 16 سے شروع ہوگا جس کے بعد کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور تمغے کے میچ ہوں گے۔ فائنل میں ہارنے والے ریسلرز کو ریپیچج راؤنڈ کے ذریعے کانسی کے تمغے کا دوسرا موقع ملے گا۔ اگر ریتیکا مقابلہ جیت جاتی ہیں تو اس وزن کے زمرے میں ان کا مقابلہ کرغزستان کی ٹاپ سیڈ ایپیری میڈیٹ کائیجی سے ہونے کا امکان ہے۔ایئپری میڈیٹ کائجی ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سیمی فائنلسٹ تھیں اور انہوں نے گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں کا خطاب جیتا تھا۔دریں اثنا، رومانیہ کی چوتھی سیڈ یافتہ رومانیہ کی کیٹلین ایکسینٹے اور کیوبا کی پانچویں سیڈیافتہ ملامی مارن ، ریتیکا ممکنہ سیمی فائنلسٹ ہو سکتی ہیں۔دوسری سیڈ جاپانی ریسلر یوکا کاگامی ڈرا کے دوسرے ہاف میں ہیں۔ کاگامی گزشتہ سال کی عالمی چیمپئن اور 2018 کے یوتھ اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ہیں۔