بھوپال،17 ستمبر، (پریس ریلیز) ہندوستانی زیورات کی صنعت میں ایک مشہور نام، کسنا ڈائمنڈ اینڈ گولڈ جیولری نے بھوپال کے مالویہ نگر میں اپنا دوسرا خصوصی شو روم لانچ کیاہے۔ یہ ریاست میںکسنا کا چوتھا خصوصی شو روم اور ملک بھر میں 40 واں شو روم ہے۔ افتتاح ہری کرشنا گروپ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر گھنشیام ڈھولکیا اور کسنا ڈائمنڈ اینڈ گولڈ جیولری کے ڈائریکٹر پراگ شاہ نے کیا۔لانچنگ کے موقع پر کسنا صارفین کو ہیرے کے زیورات کے میکنگ چارجز پر 100% تک اور سونے کے زیورات کے میکنگ چارجز پر 20% تک رعایت کی پیشکش کر رہا ہے۔ مزید برآں، جوش بڑھانے کے لیے، کسنا’’اب کی بار آپ کےلئے شاپنگ کرو اور جیتو کار کے نام ‘‘سے ایک لکی ڈرا بھی چلا رہی ہے۔ حصہ لینے کے لیے، صارفین کو20ہزارروپے یا اس سے زیادہ مالیت کے ہیرے/پلاٹینم/سولیٹیئر زیورات، یا50ہزار روپے تک کے سونے کے زیورات خریدنا ہوں گے۔ منتخب خوش نصیبوں کو کسنا کی طرف سے ایک شاندار کار تحفے میں دی جائے گی۔افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، ہری کرشنا گروپ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر گھنشیام ڈھولکیا نے کہا، شہر میں ہمارا دوسرا شوروم ہماری رسائی کو بڑھانے اور اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔
سیزن قریب آ رہا ہے، ہم بھوپال کے صارفین کو شاندار زیورات اور دلچسپ پیشکشیں پیش کرنے کے منتظر ہیں۔ہماری منشا ہے کہ ہیرے کے زیورات کا ہر عورت کے خواب کو پورا کر سکیں۔لانچنگ کے بارے میں پرجوش، پراگ شاہ، ڈائریکٹر، کسنا ڈائمنڈ اینڈ گولڈ جیولری، نے کہا، بھوپال ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، اس لیے یہاں دوسرا خصوصی اسٹور کھولنے سے ہمیں خطے میں اپنی رسائی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کسنا مقامی رجیحات کے لیے پرعزم ہے اور سب کو پسند آنے والے مجموعوں کو پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے، نیا شو روم زیادہ سے زیادہ صارفین کو سستی قیمتوں پر بہترین جیولری فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔