پیرس، 14 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے کرن جارج اور مالویکا بنسوڑ اپنے اپنے ابتدائی راؤنڈ کے مقابلے ہارنے کے بعد اورلینز ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔فرانس کے پیلس ڈیس اسپورٹس میں بدھ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز زمرے میں کرن جارج کو ہم وطن ستیش کمار کروناکرن سے 21-7، 17-21، 23-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مالویکا بنسوڑ بھی ویمنز کیٹگری کے مقابلے میں ہنگری کی شٹلر ویوین سینڈورہازی سے 21-10، 21-15 سے ہارگئیں۔ سمیعہ عماد فاروقی اور تانیا ہیمنت بھی آخری 16 میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔ فاروقی کو بیلجیئم کی لیان ٹین کے خلاف 21-19، 20-22، 12-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہیمنت کو چینی تائی پے کی لیانگ ٹنگ یو نے 21-14، 21-11 سے ہرایا۔تاہم انوپما اپادھیائے بلغاریہ کی کالوانا نلبانٹووا کو 21-7، 21-5 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔خواتین کے ڈبلز زمرے میں سمرن سنگھی اور ریتیکا ٹھاکر انڈونیشیائی جوڑی میلیسا ٹریاس پشپیتا ساری اور ریچل ایلیسیا روز سے 21-9، 21-20 سے ہارگئیں۔کروناکرن اور آدیا وریاتھ نے جرمن پیٹرک شیل اور فرانزیسکا وولکمین کو 21-14، 21-18 سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ جہاں ان کا مقابلہ چینی تائپے کے چن چینگ کوان اور سو ین ہوئی کی جوڑی سے ہوگا۔استھ سوریا اور امرتا پرموتیش اسرائیلی جوڑی میشا زلبرمین اور سویتلانا زلبرمین پر 21-12، 21-16 سے جیت کے بعد دوسرے راؤنڈ میں کروناکرن اور ویریاتھ کا ساتھ نبھائیں گے۔ ان کا مقابلہ ڈینش جوڑی جیسپر ٹوفٹ اور کلارا گریورسن سے ہوگا۔تاہم، بی سومیتھ ریڈی اور نیلاکوریہی سیکی ریڈی پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی مکسڈ ڈبلز جوڑی جولین ماو اور لی پالرمو سے 21-17، 19-21، 17-21 سے ہار کر باہر ہو گئے۔