بھوپال:13؍فروری:وزیرکھیل اور نوجوان بہبودمسٹروشواس کیلاش سارنگ نے جمعرات کوآئیکف آشرم، شاہ پورہ، بھوپال میں منعقدہ “انٹر اسٹیٹ یوتھ ایکسچینج پروگرام 2024-25(ISYEP) کی اختتامی تقریب میں ہماچل پردیش کے نوجوان شرکاء کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے تجربات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر مسٹرسارنگ نے کہا کہ ہندوستان تنوع سے مالا مال ملک ہے، لیکن اس کی سب سے بڑی خصوصیت ’’کثرت میں وحدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے دیگر ریاستوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کی ثقافت، روایات، زبان اور طرز زندگی کو سمجھنے کا موقع ملا ہے جس سے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کو تقویت ملے گی۔
وزیر مسٹرسارنگ نے تمام شرکاء کو اپنی اپنی ریاستوں میں اپنے تجربات کا اشتراک کرنے اور قومی اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے مسٹر امر سنگھ یادو، نہرو یووا کیندر کے ریاستی ڈائریکٹر مسٹر راکیش سنگھ تومر اور بھوپال ضلعی یوتھ آفیسر مسز نکی راٹھور بھی موجود تھیں۔ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کریں۔
وزیرمسٹرسارنگ نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے ’’ترقی یافتہ ہندوستان – 2047‘‘ کے عزم کو دہرایا اور نوجوانوںسے اپیل کی کہ وہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا اہم رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت ملک کے روشن مستقبل کا سنگ بنیاد ہے اور اگر نوجوان ملک کی تعمیر کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو ہندوستان کو ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب جلد ہی پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اختراعات، ٹیکنالوجی، صفائی، یوگا، صحت اور سماجی ہم آہنگی کو اپنائیں، تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بامعنی حصہ ڈال سکیں۔
وزیرمسٹرسارنگ کے خیالات سے متاثر ہو کر ہماچل پردیش کے نوجوان بہت خوش نظر آئے۔ نوجوانوں نے وزیرمسٹر سارنگ کو ہماچل پردیش آنے اور اپنے گھر رہنے کی بھی دعوت دی۔ وزیرمسٹر سارنگ کو ہماچل لوک رقص ’ناٹی‘ پیش کرتے ہوئے رقص میں شامل کیا گیا۔ وزیرمسٹر سارنگ کو خوشی سے بھرے دل کے ساتھ ان کے ساتھ ناچتے دیکھ کر ہرشخص مبہوت ہوگیا۔ہماچل پردیش کے نوجوان مدھیہ پردیش کی ثقافت سے ہوئے روبرو۔پانچ روزہ بین ریاستی نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام میں ہماچل پردیش کے ناہ (سرمور)، دھرم شالا (کانگڑا)، اونا، ہمیر پور اور بلاس پور اضلاع کے 25 نوجوانوں اور 2 ایسکارٹ نے شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بھیم بیٹھکا، برلا مندر، شوریہ اسمارک، قبائلی عجائب گھر اور بھوپال کے تالابوں کا دورہ کیا اور مدھیہ پردیش کے خوشحال ثقافتی ورثے کو قریب سے جانا۔
نوجوان شرکاء نے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔پروگرام میں نوجوانوں نے عطیہ محنت اور صفائی مہم میں حصہ لے کر احاطے کی صفائی کی اور بیداری پیدا کرنے کے لیے پربھات پھیری نکالی۔
ثقافتی تبادلے کے تحت، بوٹ کلب، بھوپال میں ہماچل لوک رقص “ناٹی” پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں نے کوکنگ سیشن کے دوران ہماچل ڈش سڈو تیار کی اور روایتی ملبوسات کی نمائش کے ذریعے ثقافتی تنوع کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے ٹگ آف وار اور پٹھو جیسے مقامی کھیلوں میں حصہ لے کر ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ یوگا اور ہیلتھ سیشن کے ذریعے انہیں صحت مند طرز زندگی اور یوگا کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔