کانگریس کی ذیلی تنظیموں کی مجلس عاملہ تشکیل دی گئی

0
3

بھوپال:17ستمبر:مدھیہ پردیش کانگریس پسماندہ طبقہ ، درج فہرست ذات وقبائل، اقلیت، ایڈووکیٹ ایسوایشن کے صدر تلسی رام پٹیل اورجنرل سکریٹری مہیش کمار ساہو نے پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے بتایاکہ کانگریس کی ذیلی تنظیموں کی ریاستی عہدیداروںاو رمجلس عاملہ کااعلان کردیاگیا ہے۔ جس میں پانچ سرپرست، 20 ریاستی مشیر، 51 نائب صدور ،71سکریٹریز، 57 جوائنٹ سکریٹریز کاتقرر مجلس عاملہ میں کی گئی۔ ریاستی صدر تلسی رام پٹیل نے بتایا کہ سبھی 55اضلاع میں ریاستی عہدیداراورریاستی عاملہ کے ممبران نامزد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی مجلس عاملہ میں پسماندہ طبقہ ، درج فہرست ذات وقبائل، اقلیت کے سبھی طبقات اورخواتین کو مجلس عاملہ میں خاطرخواہ نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی توسیع ڈیویزنل اورضلع سطح پر کی جائیگی۔ اس پریس کانفرنس میں تنظیم کے ریاستی سرپرست سید ساجد علی ایڈووکیٹ ، دیپ چند یادو ایڈووکیٹ، این ایس مینا، سابق جج، آر کے چورسیا سابق جج، ریاستی مشیر راجکمار پٹیل ایڈووکیٹ، سنجے مسانی، وجے دھاکڑ اورمحبوب انصاری وغیرہ موجودتھے۔