اجین، 15 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے آج ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس کو شری رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے تعلق سے اپنا موقف تبدیل کرنے پر غور کرنا چاہئے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وہ 22 تاریخ کو چترکوٹ میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شری رام مندر کا برسوں پرانا زیر التوا مطالبہ تھا۔ ہندو مسلمانوں کے اتحاد کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ 50 تک ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ ہوا، لیکن اب وہ مسلمان بھائی بھی ہندوؤں کے جذبات کا احترام کر رہے ہیں، ایسے میں کانگریس کو بھی اپنا موقف بدلنا چاہیے۔ پارٹی پران پرتسٹھا تقریب میں شامل ہو، اس کے بارے میں کانگریس کو غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایودھیا کے لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کانگریس کو مدعو کیا۔ ایودھیا پران پرتشٹھا میں نہ جانے کے بارے میں، انہوں نے کہا – اگر آپ نہیں جانا چاہتے ہیں، تو نہ جائیں، کم از کم ان کی توہین نہ کریں۔ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ رام سیتو کا معاملہ سائنس نے ثابت کر دیا ہے۔ ناسا بھی اس پر یقین رکھتا ہے۔