بھوپال۔2 مارچ : نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر شائع کی جارہی ہے کہ کار ڈیلر صفدر خان کا سنیچر کی سہ پہر انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور بھوپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ سنیچر کی رات ناریل کھیڑا مسجد میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں انہیں بڑا باغ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ صفدر نے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ ان کی وفات پر شہر کے متعدد سیاستدانوں، عہدیداروں، سماجی تنظیموں اور معززین نے خراج عقیدت پیش کر ان کےلئے دعائے مغفرت کی ۔