وڈودرا :17؍فروری:ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) کے تیسرے سیزن میں گجرات جائنٹس نے اپنی پہلی جیت درج کی۔ اتوار کو ٹیم نے یوپی واریئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ گجرات نے وڈودرا کے کوٹمبی اسٹیڈیم میں گیند بازی کا انتخاب کیا۔ یوپی نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ گجرات نے ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔گجرات کی جانب سے پریا مشرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن اور ایشلے گارڈنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان گارڈنر نے بیٹنگ میں ففٹی اسکور کی۔ ڈوٹن 33 اور ہرلین دیول 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوپی کی جانب سے سوفی ایکلسٹون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہارلین دیول اور ایشلے گارڈنر نے درمیانی اوورز میں پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ٹاس ہارنے اور پہلے بلے بازی کرنے کے بعد یوپی واریئرز نے 3 اوور کے اندر 2 وکٹ گنوا دیے۔ کرن نوگیرے 15 رنز بنانے کے بعد اور ورندا دنیش 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اوما چھتری اور کپتان دیپتی شرما نے 51 رنز کی شراکت داری کی۔ اوما 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ایک بار پھر یوپی کی جانب سے پریا مشرا نے 11ویں اوور میں 2 وکٹ لیے۔ اس نے تہلیا میک گرا اور گریس ہیرس کو پویلین بھیجا۔