نئی دہلی24جنوری (یو این آئی)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل اور اُردو زبان کے محسن ڈاکٹر سید احمد خان کو دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر (ما نو جاگر کتا وکاس سمیتی) کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں اسسٹنٹ ضلع مجسٹریٹ اے ڈی ایم کے ہاتھوں فیس راجدھانی رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ ملنے پر طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے ڈاکٹر سید احمد خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔