بھوپال :04؍ستمبر:مدھ پردیش حکومت ثقافتی محکمہ کے ادارے سنسکرتی پریشد (مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی ) بھوپال کی جانب سے سال 2023 کا کیف بھوپالی صوبائی ایوارڈ ڈاکٹر آصف سعید خان گورنمنٹ ایجوکیشن کالج کو انکے اردو درس وتدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر نوازا گیا ۔
یہ ایوارڈ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی سنسکرتی پریشد بھوپال کی جانب سے منعقد اعزازی جلسہ بتاریخ 3 ستمبر 2024 کو عالی جناب دھرمندر بھاؤسنگھ لودھی وزیر محکمہ ثقافت و سیاحت صوبہ مدھیہ پردیش کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا ۔ڈاکٹر آصف سعید کے ذریعے گزشتہ 17 سال سے گورنمنٹ ایجوکیشن کالج بھوپال میں استاد الاساتذہ کی حیثیت سے اردو تعلیم و تدریس کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ تقریبا ایک دہائی سے محکمہ تعلیمات کے ادارے مدھیہ پردیش راجیہ شکچھا کیندر( SCERT ) بھوپال کی تقریبا 67 اردو تدریسی کتب تعمیروتشکیل کی جانے کے علاوہ اردو درسی کتب کا نصاب ،اردو درسی کتب پر مبنی تدریسی ماحصلات ( learning outcomes ) تربیتی تدریسی ماڈیول ، ٹیچر ہینڈ بک ، وغیرہ دیگر تعلیمی تدریسی معاون اردو مواد کی تعمیر و تشکیل میں اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیاجاتا رہا ہے ۔ ڈاکٹر آصف سعید کے ذریعے اردو اساتذہ اور طلبا کی ضرورت کے تئیں BEd & DEd کے طلبہ کے لیے ” اردو زبان کی تعلیم وتدریس” عنوان سے سن 2020 میں کتاب کی اشاعت کی جاکر فری تقسیم کی گئیں ۔BEd& DEd کے نصاب کے مطابق مدھیہ پردیش سے شائع ہونے والی یہ پہلی کتاب ثابت ہوئی ۔ جو اردو طلبہ کیلئے بہت مفید و سہولت کا سبب بنی ۔ڈاکٹر آصف سعید کا صوبے میں اسکول ایجوکیشن کے اردو طلبہ اور اساتذہ کیلئے فراہم کی جارہی مسلسل سہولتیں اور نمایاں کارکردیگیاں قابل تحسین قابل ستائش ہیں ۔ اردو زبان کے اساتذہ و طلبا کے لیے باعث فخر ہے کہ گزشتہ سال 2023 سے حکومت ہند مرکزی محکمہ تعلیمات کے ذریعے صوبہ مدھیہ پردیش سے ڈاکٹر اصف سعید کا اردو ایکسپرٹ کی حیثیت سے انتخاب کیا جا کر NCERT دہلی سے منسلک کیا گیا اور NCF 2023 کی روشنی میں نئ اردو درسی کتب ،اردو نصاب کی تشکیل وترتیب کے سلسلے میں مسلسل NCERT Delhi بلایا جاکر نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اردو نصاب وکتب پر کام لیا جارہا ہے ۔