کراچی :19؍فروری :گزشتہ سیزن کی فاتح پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست ہوئی۔ بدھ کو پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2 اوورز میں 260 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ولیم اورورک اور مچل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ ہنری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے باؤلنگ کا انتخاب کیا۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر 320 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ نے 107، ٹام لیتھم نے 126 اور گلین فلپس نے 54 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد اور حارث رؤف نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ (69 رنز) اور بابر اعظم (64 رنز) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان علی آغا نے 42 اور فخر زمان نے 24 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔پاکستان کے نویں بلے باز بھی آؤٹ ہوئے، سینٹنر نے ان کی تیسری وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 47ویں اوور کی آخری گیند پر اپنی 9ویں وکٹ بھی گنوائی ہے۔ یہاں حارث رؤف 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ سینٹنر کی یہ تیسری وکٹ ہے۔