دبئی:02؍فروری:بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ناقابل شکست مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ ٹیم نے اتوار کو نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔ اتوار کو نیوزی لینڈ کی ٹیم 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45.3 اوورز میں 205 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 81 رنز بنائے۔ورون چکرورتی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 249 رنز بنا سکی۔ شریاس آئر نے 79 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا ہے، یعنی ہندوستان اپنا سیمی فائنل میچ 4 مارچ کو اسی میدان پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور ورون چکرورتی۔نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ولیم اورورک۔