دبئی:20؍فروری:بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔ دبئی میں جمعرات کو ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے۔ بھارت نے ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بھارت کی جانب سے شبھ من گل نے سنچری اسکور کی۔ آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ روہت شرما نے 41، کے ایل راہول نے 38 اور ویرات کوہلی نے 22 رنز بنائے۔ محمد سمیع نے 5، ہرشیت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے نے سنچری اسکور کی۔راہول نے چھکا لگا کر ہندوستان کو جیت دلائی۔کے ایل راہول نے 47ویں اوور کی تیسری گیند پر تنجیم حسن ثاقب کے خلاف چھکا لگایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کو جیت دلائی۔ راہول نے 47 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ان کے سامنےشبھ من گل 101 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
46 ویں اوور کی دوسری گیند پر شبھ من گل نے سنگل لیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی 8ویں سنچری بھی مکمل کی۔ شبھ من نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں بھی سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے گزشتہ 4 ون ڈے میچوں میں 4 ففٹی پلس سکور بنائے ہیں۔شبمن اپنا صرف دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ ان میں انہوں نے اپنی پہلی سنچری بنائی۔ اس سے قبل وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سنچری نہیں بنا سکے تھے۔بھارت نے 43ویں اوور میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ شبھ من گل نے تنظیم حسن ثاقب کے خلاف سنگل لیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ٹیم کا سکور 200 رنز تک پہنچا دیا۔ کے ایل راہل بھی شبھ من کے ساتھ پچ پر موجود تھے۔