بھوپال:13؍ فروری:ریاستی حکومت نے آیوشمان بھارت “نیرامائم” پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ریاست کے سرکاری ملازمین/ ورکروں/ کنٹراکٹ ورکرس کو شامل کرنے کے سلسلے میں چیف سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنچایت اور دیہی، پرنسپل سیکریٹری مالیات ،پرنسپل سیکریٹری ریونیو، سیکریٹری پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر، سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ ممبر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آیوشمان، بھارت نرامے ممبر سکریٹری ہوں گے۔آیوشمان بھارت “نیرامائم” پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت، کمیٹی ریاست کے تمام آنگن واڑی کارکنوں، آنگن واڑی معاونین، منی آنگن واڑی کارکنان، پنچایت سکریٹریوںاور مستفیدین کے علاوہ ریاست کے اہل زمرہ جات میں پہلے سے شامل مستفیدین کو دیہی روزگار اسسٹنٹ، آشا، اوشا ورکر، آشا سپروائزر کوٹوار اور کنٹراکٹ ورکرس کو ہر سال،فی خاندان5 لاکھ روپے کے ہیلتھ سیکوریٹی کا فوائد منظورکرنے سے متعلق تفصیلی سمت ہدایات جاری کرے گی۔