چھتیس گڑھ کے کوردھا میں دردناک سڑک حادثہ

0
10

رائے پور20مئی: چھتیس گڑھ کے کوردھا میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 19 مزدوروں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں کئی دیگر افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ کے بعد لاشیں اِدھر اُدھر سڑک پر بکھر گئی تھیں جو خوفناک نظارہ پیش کر رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیندو پتہ توڑ کر مزدور لوٹ رہے تھے۔ اچانک ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کوردھا ایس پی ابھشیک پلو کے مطابق حادثہ میں 18 خواتین سمیت 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گاڑی میں 36 لوگ سوار تھے۔ یہ حادثہ باہ پانی گاؤں کے پاس پیش آیا۔ بی جے پی لیڈر وجئے شرما نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوردھا میں پِک اَپ گاڑی پلٹنے سے جو اموات ہوئی ہیں، یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میری ہمدردی ان کنبوں کے ساتھ ہے جنھوں نے اپنے گھر والوں کی موت کا صدمہ برداشت کیا۔ مقامی انتظامیہ ان کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر دیپک بیج نے بھی اس افسوسناک حادثہ پر اظہارِ غم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سڑک حادثہ میں مزدوروں کی ہوئی موت جھنجھوڑ دینے والی ہے۔ میں انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں کہ زخمیوں کے علاج کے لیے مناسب انتظام کیا جائے۔ انھوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مہلوکین کے کنبوں کو مناسب معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
مودی راہل کو شہید زادہ کہتے تو ٹھیک ہوتا:پانڈے
بلیا:20مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور اترپردیش کے انچارج اویناش پانڈے نے پیر کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو وزیر اعظم شہید زادہ کہہ کر ملقب کرتے تو مناسب ہوتا۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ بی جےپی کے آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ملک کی عوام ہندوستان کے آئین میں تبدیل کو برداشت نہیں کرے گی۔