بھوپال:26 ؍اکتوبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے دو روزہ دورے پر ستنا ضلع کے چترکوٹ پہنچنے پر عوامی نمائندوں اور سینئر انتظامی افسران نے تہہ دل سے استقبال کیا۔ آروگیہ دھام چترکوٹ کے ہیلی پیڈ پر ریاست کے وزیرمملکت مذہبی امور اورثقافت مسٹر دھرمیندر سنگھ لودھی ، وزیر مملکت شہری انتظامیہ اور رہائشات شریمتی پرتیما باگری ، ممبرپارلیمنٹ مسٹر گنیش سنگھ نے گلدستہ پیش کرکے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی ، سینئر انتظامی افسران سمیت معزز شہری موجودتھے۔