چاچا نے صحیح کہا کہ مودی پھر سے پی ایم نہیں بن رہے ہیں

0
15

پٹنہ 28مئی:آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ’وزارت اعلیٰ کی ایک اور مدت کار‘ کی خواہش این ڈی اے کی ’یقینی شکست‘ کی نشاندہی کرتی ہے۔ وہ ایک انتخابی ریلی کے دوران نتیش کمار کی زبان پھسلنے کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (نتش کمار) چاہتے ہیں کہ نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنیں۔ کبھی کبھی اندر کی بات سامنے آ ہی جاتی ہے۔ مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے جا رہے ہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ ’مزاج رکھئے ٹناٹن-ٹناٹن، نوکری ملے گی پھٹاپھٹ- پھٹاپھٹ، غریب دیدی کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ جائی کھٹاکھٹ-کھٹاکھٹ، بی جے پی کے ہو جائی صفا چٹ-صفاچٹ اور لالٹین پر ووٹ گری ٹھکاٹک-ٹھکاٹک‘۔ انہوں نے کہا کہ میسا دیدی یہاں سے الیکشن لڑ رہی ہیں، یکم جون کو لالٹین کے انتخابی نشان پر بٹن دبا کر لالو جی اور راہول گاندھی جی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں اور انہیں بھاری ووٹوں سے جتائیں۔ آر جے ڈی لیڈر نے نتیش کمار کے اتوار کو انتخابی ریلی میں دیئے گیے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل چاچا نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ نریندر مودی جی وزیر اعلیٰ بنیں۔ کبھی نہ کبھی اندر کی بات سامنے آہی جاتی ہے۔ چاچا جی بنارس میں مودی جی کی نامزدگی میں بھی نہیں گئے، وہ بیمار پڑ گئے۔ سمجھنے والے سمجھتے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ جو کام ہم نے 17 مہینوں میں کیا وہ 17 سالوں میں بھی نہیں ہوا۔ نوجوانوں کو پانچ لاکھ سرکاری نوکریاں دی گئیں۔
تین لاکھ نوکریاں دینے کے عمل کو لاگو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاچا جی (وزیر اعلیٰ نتیش کمار) ادھر کا رخ نہ کرتے تو آٹھ لاکھ (نوکری) ہو جاتا۔ اب وہ پلٹ گئے کیونکہ بی جے پی والوں نے انہیں ’ہائی جیک‘ کر لیا۔ وہ تو بزرگ ہیں۔ ہم تو اپنے چاچا کی عزت کرتے ہیں۔ وہ بزرگ ہیں، گارجین کی طرح ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ جہاں بھی رہیں خوش و صحت مند رہیں۔ لیکن چاچا نے کہا تھا کہ جو 14 میں آئے ہیں وہ 24 میں جائیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھلے ہی چاچا کا جسم وہاں ہے لیکن دل یہاں ہے۔