ممبئی ۔12 فروری (پرےس رےلےز)ممبئی سے جئے سنگھ رگھوونشی نے اپنی پرےس رےلےز مےں بتاےا کہ چاندنی بار کے نیشنل ایوارڈ کے لیے نامزد مصنف شری موہن آزاد کی کامیڈی فلم ‘وہاٹ اے قسمت کے ٹریلر کی ممبئی میں نقاب کشائی کی گئی۔ اداکار یودھویر داہیا، ویشنوی پٹوردھن، رونیت اگروال، سری کانت مسکی، گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر گولڈی کے ساتھ ڈیبیوٹنٹ ڈائریکٹر موہن آزاد موجود تھے۔ کے سیرا سیرا کے ذریعہ تقسیم کردہ یہ فلم یکم مارچ 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم کی شوٹنگ مدھیہ پردیش کے سیہور میں کی گئی ہے۔ موہن آزاد نے کہا، وہاں کے لوگ بہت تعاون کرنے والے ہیں۔
سیہور ایک بہت خوبصورت اور پرامن شہر ہے۔ موہن آزاد نے بتاےا کہ وہاں شوٹنگ کرنا بہت اچھا لگا۔” فلم کی کہانی چندو (یودھویر) کی زندگی کے اردگرد گھومتی ہے جو ہارا ہوا شخص ہے لیکن اس کے بڑے خواب ہیں۔ اس کی بیوی آرتی (ویشنوی) اس سے تنگ آچکی ہے، اس کا مایوس باس (بھارت دابھولکر) اسے برطرف کرنے والا ہے اور ‘دوسری لڑکی (مانسی) اس کے وجود کو تسلیم بھی نہیں کرتی۔ لیکن کہاوت ہے کہ ”خدا مہربان تو گدھا پہلوان “چندو پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔ تقدیر میں ایک موڑ آتا ہے اور اس کی زندگی اتار چڑھاؤ سے بھر جاتی ہے۔
اسے بھی بہت پیسے ، ایک اور لڑکی اور پولیس بھی ملتی ہے۔ ایک پرجوش رپورٹر (سری کانت)، ایک جوشیلے انسپکٹر (رونیت) اور ہوشیار ایس پی (ٹکو تلسانیہ) کے تعاقب میں، اس کی زندگی ایک مذاق میں بدل جاتی ہے۔
یودھویر داہیا، ویشنوی، مانسی، ٹکو تلسانیہ، بھرت دابھولکر، رونیت اگروال، بھاونا بالسوار، شریکانت مسکی، آنند مشرا، ریا چودھری اور اتل کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ، اس فلم کو انشے رائے، لیزا رائے، اکھلیش رائے، مدھو موہن نے پروڈیوس کیا ہے۔