کے نئے کپتان ہونگے
ممبئی، 04 مارچ (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کی جگہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔کمنز نے اس سے پہلے آئی پی ایل یا کسی اعلیٰ سطحی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کپتانی نہیں کی ہے۔ گزشتہ سال کمنز کی کپتانی میں آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ورلڈ کپ میں ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے انہیں سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کمنز نے بین الاقوامی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے گزشتہ آئی پی ایل سیزن سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
اس بار حیدرآباد نے کمنز کو آئی پی ایل نیلامی میں 20 کروڑ روپے میں خریدا۔ کمنز کے علاوہ حیدرآباد کے پاس ٹریوس ہیڈ، مارکرام، فضل الحق فاروقی، ہینرک کلاسن، مارکو جانسن جیسے کھلاڑیوں کی شکل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا ایک اچھا مجموعہ ہے۔ کمنز کے کپتان مقرر ہونے سے پہلے حیدرآباد نے اپنے بولنگ کوچ میں بھی تبدیلی کی ہے۔آئندہ آئی پی ایل میں حیدرآباد سن رائزرز اپنا پہلا میچ 23 مارچ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کولکتہ میں کھیلے گی۔ اگلے میچ میں حیدرآباد کا مقابلہ ممبئی سے 27 مارچ کو گھریلو میدان میں ہوگا۔