نئی دہلی 19دسمبر:مرکزی حکومت نے PAN کارڈ کا نیا ورژن PAN 2.0 جاری کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے لیے آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت خود نیا اپ ڈیٹ شدہ پین کارڈ براہ راست آپ کے پتے پر بھیجے گی۔ اس لیے ہوشیار رہیں: پین کارڈ کی تجدید کے لیے کسی بھی فون، پیغام یا میل کا جواب نہ دیں اور نہ ہی کوئی معلومات یا OTP دیں۔ نہیں یعنی نہیں۔ ہوشیار رہیں، سائبر فراڈ سے بچیں۔