نئی دہلی، 09 اگست (یو این آئی) پیرس اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی شوٹر منو بھاکر نے جمعہ کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا تجربہ سنایا۔کانگریس ذرائع کے مطابق محترمہ بھاکر نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اپوزیشن لیڈر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے مسٹر گاندھی کو مٹھائی بھی کھلائی۔محترمہ بھاکر پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں دو کانسے کے تمغے جیت چکی ہیں۔