نئی دہلی، 24 دسمبر، (یو این آئی) آسٹریلیا کی کھو کھو ٹیم نے سڈنی، میلبورن اور کینبرا کے شہروں میں لگائے گئے تربیتی کیمپوں میں تربیت حاصل کر کے اگلے ماہ منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کمر کس لی ہے۔
آسٹریلیا کے لوگ کھو کھو کو ’کو-کو‘ کہتے ہیں۔ اس میں صرف کچھ درست تلفظ (گوگلنگ) اور سڈنی، میلبورن اور کینبرا کے شہروں میں تربیتی سیشن منعقد کئے جانے کے بعدس کھیل ک و لوگوں نے کافی پسند کیا۔ اب آسٹریلیائی ٹیم 13 سے 19 جنوری 2025 کو دہلی میں ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کا حصہ بننے کی تیاری کر رہی ہے۔آسٹریلیا اس ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں حصہ لے رہا ہے۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہر ٹیم میں چند ہندوستانیوں کے علاوہ آسٹریلیائی نژاد چھ مرد اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔ٹیم کے ایک رکن، گس ڈوڈل نے ہندوستان آنے اور تاریخ کا حصہ بننے پر اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ایک عظیم کھیل قوم کے طور پر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہم ہمیشہ ایسے کھیلوں کو آزمانے کے لیے تیار ہیں جو ہم نے پہلے نہیں کھیلے ہیں اور یہ میرے لیے آسٹریلیائی کھیلوں کی اقدار جیسے منصفانہ کھیل، مقابلہ اور مضبوطی کو ورلڈ کپ میں لانے کا ایک شاندار موقع ہے۔ میں نے اسے بہت تیز اور مشکل کھیل پایا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بہت مزیدار ہے اور اسی وجہ سے میں اس عالمی مقابلے میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘‘