کولکاتا :22؍جنوری:بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بولنگ کا انتخاب کیا۔ انگلش ٹیم 132 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 12.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بھارت کی جانب سے اوپنر ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔ انہوں نے اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ وہ ہیری بروک کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک نے اپنی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔
قبل ازیں ورون چکرورتی (تین وکٹ)، ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل (دو-دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے آج پہلے ٹی -20 مقابلے میں انگلینڈ کو 132 رنز کے اسکور پر روک دیا۔آج ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی گیند باز کپتان کی توقعات پر پورا اترے اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ تاہم اس دوران انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کچھ دلکش شاٹس کھیلے۔ انہوں نے اپنی اس اننگ میں 44 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (68) رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے 17 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ فل سالٹ (صفر) اور بین ڈکٹ (چار) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان جوس بٹلر نے ہیری بروک کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ورون چکرورتی نے آٹھویں اوور میں ہیری بروک (17) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے بیشتر بلے بازوں نے ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ جوفرا آرچر (12) رن بنانے کے بعد آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ہندوستان کی جانب سے ورون چکرورتی نے 23 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل کو دو دو وکٹ ملے۔