پریس اولمپک :بالی ووڈ ستاروں نے بھارتیہ ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

0
6

نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات انل کپور، تاپسی پنو اور عمران ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ مشترک کرکے ٹیم کو مبارکباد دی۔انل کپور نے جیتنے والی ٹیم کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ایک دلچسپ میچ جس کا اختتام ٹیم انڈیا کی جیت کے ساتھ ہوا۔ سیمی فائنل شاندار ہونے والاہے۔
جیت کی مبارکباد۔تاپسی پنو، جنہوں نے پیرس کے اسٹینڈز سے میچ براہ راست دیکھا، نے ٹیم کی کارکردگی اور جیت کی کئی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی بہن شگن پنوں کے ساتھ اسٹیڈیم کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی‘۔انہوں نے پوسٹ کیا، “اپنی ہندوستانی ہاکی ٹیم پر بہت فخر ہے! سیمی فائنل تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ چمکتے رہیں اور ہمیں فخر کرتے رہیں!عمران ہاشمی نے بھی سوشل میڈیا پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا ’’واہ مبارک ہو ٹیم انڈیا۔‘‘قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔