بھوپال ۔13/ مئی( پریس ریلیز) آج سے ٹیم BBM بھوپال نے گھریلو کام کرنے والی خواتین کو مفت سلائی اور مہندی سکھانے کے لیے 13/6/2024 تک ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔یہ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ آج پہلے دن اس تربیتی کیمپ میں خواتین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ غور طلب ہے کہ ٹیم بی بی ایم کی طرف سے یہ تیسرا تربیتی کیمپ ہے اس سے قبل بھی ٹیم بی بی ایم تین سالوں سے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی رہی ہے تاکہ غریب خواتین کو فائدہ ہو اور آسانی سے روزگار مل سکے۔ ٹیم بی بی ایم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تربیتی کیمپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ خواتین کو سلائی اور مہندی سکھا کر روزگار فراہم کرے۔یہ مدد نہیں، ذمہ داری ہے۔