نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس جیوتی یاراجی، ہرملن بینس، تاجندرپال سنگھ تور کو مبارکباد دی ہے۔ ٹھاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 میں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار طلائی، ایک چاندی اور دو نئے قومی انڈور ریکارڈز کے ساتھ ہماری یہ مہم ختم ہوئی۔انہوں نے لکھا، جیوتی یاراجی کو نہ صرف نیا این آر سیٹ کرنے کے لئے بلکہ خواتین کی 60 میٹر ہاردلزمیں 8.12 کے ٹائمنگ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ تیجندر سنگھ کی زبردست کوشش کے لیے تالیاں، مردوں کے شاٹ پٹ میں 19.72 فٹ تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ہرملن بینس کو مبارک باد، انہوں نے خواتین کے 1500 میٹر کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان ابھرتے ہوئے ستاروں میں، ہماری کھیلو انڈیا کی ایتھلیٹ انکیتا دھیانی نے خواتین کی 3000 میٹر کی دوڑ میں ایک اور شاندار کوشش کی۔مسٹرٹھاکر نے کہا، ’’ہماری فلیگ شپ اسکیم اور کھیلو انڈیا ایتھلیٹکس کی طرف سے پیرس 2024 کی راہ میں سنگ میل حاصل کرنے کے ساتھ ہندوستانی ایتھلیٹکس سیزن کی شاندار شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں منعقدہ ایونٹ میں ہندوستان کی ہرملن بینس اور جیوتی یاراجی نے بالترتیب خواتین کی 1500 میٹر اور 60 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جب کہ تاجندرپال سنگھ تور نے مردوں کے شاٹ پٹ ٹائٹل جیتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ چار طلائی تمغوں اور ایک چاندی کے ساتھ ہندوستان ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 میڈل ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہا۔ گولڈ میڈل کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یہ ہندوستان کی دوسری بہترین کارکردگی رہی ہے۔