ویسٹ انڈیز نے یوگانڈا کو 134 رن سے ہرا دیا

0
8

پروویڈنس 9 جون (یو این آئی) جانسن چارلس (44) کی جارح گیند بازی اور پھر عقیل حسین کی 11 رن پر پانچ وکٹوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں یوگانڈا کو ریکارڈ 134 رن سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ برینڈن کنگ اور جانسن چارلس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں الپیش رامجنی نے برینڈن کنگ (13) کو بولڈ کرکے یوگانڈا کو پہلی کامیابی دلائی۔ 10ویں اوور میں نکولس پوران (22) آؤٹ ہوئے ۔ انہیں مسابا نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ کپتان روومین پاول (23)، شرفین ردرفورڈ (22) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جانسن چارلس نے 42 گیندوں پر 44 رن کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رن اور روماریو شیفرڈ (5) رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 173 رن بنائے۔یوگانڈا کی جانب سے برائن مسابا نے دو وکٹ حاصل کئے، الپیش رمجنی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔174 رن کے ہدف کے تعاقب میں یوگانڈا کی ٹیم 12 اووروں میں 39 رن پر ڈھیر ہوگئی جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 11 رن کے عوض پانچ اور الزاری جوزف نے چھ رن کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔ یوگانڈا کی جانب سے جمعہ میاجی 13 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ باقی کوئی بھی بلے باز دہائی کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ سکا۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ، آندرے رسل اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ عقیل حسین کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔