باسیٹیرے، 11 دسمبر (یو این آئی) جےڈن سیلز (چار وکٹ)، برینڈن کنگ (89)، ایون لوئس (49) اور کیسی کارٹی (45) رنوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔228 رنوں کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کے لئے برینڈن کنگ اور ایون لوئس کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 109 رنز جوڑے۔ 21ویں اوور میں رشاد حسین نے ایون لوئس (49) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ برینڈن کنگ (89) کی صورت میں گرا۔ انہیں 29ویں اوور میں ناہید رانا نے بولڈ آؤٹ کیا۔ 197 کے اسکور پر کیسی کارٹی (45) ویسٹ انڈیز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ کپتان شی ہوپ (ناٹ آؤٹ 17) اور شرفن ردرفورڈ (ناٹ آؤٹ 24) نے 36.5 اوور میں تین وکٹوں پر 230 رنز بنائے اور بنگلہ دیش پر سات وکٹوں سے جیت درج کی۔بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا، رشاد حسین اور عفیف حسین دھربو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے محمود اللہ (62)، تنزید حسن (46)، تنظیم حسن شکیب (45)، عفیف حسین دھربو (24) اور شرف الاسلام (15) رنوں کا تعاون کیا۔ ویسٹ انڈیز کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔