بھوپال:03؍ فروری:احساس پروگرام 2023-24 کے تحت ساتویں تربیتی کم بیداری کیمپ کا انعقاد محکمہ جنگلات نے مدھیہ پردیش ایکو ٹورزم ڈیولپمنٹ بورڈ کے تعاون سے اتوار کو ون وہار نیشنل پارک میں کیا تھا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد جنگلات، جنگلی جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ کے تئیں حساسیت پیدا کرنا ہے۔ انکور ہائر سیکنڈری اسکول، شیواجی نگر، بھوپال، سیون ہلز پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول، بھوپال اور انکور ہائر سیکنڈری اسکول، دیانند نگر، بھوپال کے 135 طلبہ اور 07 اساتذہ سمیت کل 142 شرکاء نے پروگرام میں حصہ لیا۔ڈاکٹر ایس آر احساس پروگرام کے ماسٹر ٹرینر کے طور پرایس آر واگھمارے، ریٹائرڈ ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ اور اے کے کھرے، ریٹائرڈ ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ موجود تھے۔ کیمپ کی نظامت ایس کے سنہا، اسسٹنٹ ڈائریکٹرون وہارنے کی۔ اس دوران مسٹر جے این کنسوٹیا، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ جنگلات، مسٹر اسیم شریواستو، چیف وائلڈ لائف وارڈن مسٹر ستیانند، ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (وائلڈ لائف)، ڈاکٹر سمیتا راجورا، چیف ایگزیکٹیو آفیسرمدھیہ پردیش ایکو ٹورازم ڈیولپمنٹ بورڈ، بھوپال اور مسزپدما پریہ بالاکرشنن، ڈائرکٹرون وہارمسٹر وجے بابو نندونشی، ماہر حیاتیات اور دیگر افسران/ملازمین بھی موجود تھے۔