جے پور، 04 فروری (یو این آئی) دو بار کی عالمی چمپئن شپ کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے 16 ماہ کا طویل عرصہ کے بعد میٹ پر واپسی کرتے ہوئے اتوار کو قومی کشتی چیمپئن شپ میں خواتین کے 55 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں جیوتی کو شکست دیکرسونے کا تمغہ جیت لیا۔ ونیش پھوگاٹ نے آج یہاں منعقد 55 کلوگرام زمرے کے میچ میں جیوتی کو شکست دینے میں دو منٹ سے بھی کم وقت لیا۔ونیش نے پچھلے سال اگست میں گھٹنے کی سرجری کروائی تھی اور دسمبر میں ہی ٹریننگ میں واپس آئی تھیں۔ایک اور میچ میں 2021 ورلڈ چیمپیئن شپ اور 2022 کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی انشو ملک نے خواتین کی 59 کلوگرام کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے چار بار کی ایشین میڈلسٹ سریتا مور کو 8-3 سے شکست دی۔2010 کی ایشین چیمپئن شپ اور دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی نرملا نے انڈر 23 ایشین چیمپئن نیلم کو شکست دے کر 50 کلوگرام زمرے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔