ولیم اورُرکےکی خطرناک گیندبازی نے سری لنکا کو 305 رن پر سمیٹ دیا

0
5

گال:19؍ستمبر: نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لیے تھے۔ ٹیم کی جانب سے کین ولیمسن نے 55 اور ٹام لیتھم نے 70 رنز بنائے۔
قبل ازیں ولیم اورُرکےکی خطرناک گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کو 305 کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ سری لنکا نے آج صبح سات وکٹوں پر 302 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں پربھات جے سوریا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے سری لنکا کا آٹھواں وکٹ گرا۔ اس کے بعد رمیش مینڈس (14) کو ولیم نے ایل بی ڈبلیو کیا۔دسویں وکٹ کی شکل میں اسیتا فرنانڈو (صفر) ولیم کا شکار بنے اور سری لنکا کی ٹیم کے اسکور میں تین رن کا اضافہ کرکے 305 رن پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم نے پانچ وکٹیں , گلین فلپس اور اعجاز پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔پہلے دن سری لنکا نےکامندو مینڈس (114) کی سنچری، کوسل مینڈس (50) کی نصف سنچری اور اینجلو میتھیوز (36)، دنیش چندیمل (30) اور پاتھم نسانکا کے27 رن کے تعاون سے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹ پر 302 رنز بنا لئے تھے ۔
گلین فلپس نے آخری سیشن میں کوسل مینڈس (50) کو ٹم ساوتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر سری لنکا کی ساتویں وکٹ حاصل کی۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر رمیش مینڈس (14) اور پربھات جے سوریا (0) کریز پر موجود تھے۔