بھوپال:08؍جنوری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو محکمہ اسکولی تعلیم کے ثقافتی پروگرام ’’انوگونج 2024-25 ‘‘کا 10 جنوری کو افتتاح کریں گے۔وزیر اسکولی تعلیم اور ٹرانسپورٹ مسٹر ادے پرتاپ سنگھ بھی موجود رہیں گے۔ یہ پروگرام 10 جنوری کو شام 5:30 بجے سے گورنمنٹ سبھاش ایکسی لینس اسکول بھوپال میں ہوگا۔
انوگونج کے پہلے حصے’’دھنک‘‘میں گانے اور بجانے کے ساتھ ہی ہندوستان کے مختلف کلاسیکی رقصوں جیسے موہنی اٹم، بھرت ناٹیم، اوڈیسی اور کتھک رقص وغیرہ کی دلکش پیشکشیں ہوں گی۔ وہیںپروگرام کے دوسرے حصےرنگکار میں طلباء کا مشہور ڈرامہ چرن داس چور” پیش کیا جائے گا۔ ان تمام پرزنٹیشن میں حصہ لینے والے طلباء نے صرف 1 ماہ کی مختصر مدت میں خود کو ان پرزنٹیشن کے لیے تیار کیا ہے۔ خود نظم و ضبط، لگن، جوش اور ولولے کے ساتھ مختلف سرکاری اسکولوں کے تقریباً 600 طلباء کی کاوشوں کی بازگشت اپنے اظہار کے لیے نئے قدم اٹھائے گی۔انوگونج کے تصور کو عملی شکل دینے کے لیے محکمہ نے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تھیٹر فنکاروں اور ریاست کے فنکاروں کو بطور سرپرست مقرر کیا ہے۔ ان اساتذہ نے بطور ہنر مند رہنما، ان طلباء کو اس خاص پروگرام اور مستقبل کے لیے مختلف فنون میں ماہر بنایا ہے۔انوگونج پروگرام اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایک تخلیقی کوشش ہے، جو طلباء کی تعلیم کے ساتھ ہی ان کی تخلیقی اور ہمہ گیر ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ راجدھانی بھوپال کے سرکاری اسکولوں کے تقریباً 600 طلبہ ریاست سطحی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ریاست کے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار طلباء کی رہنمائی کر رہے ہیں، جن میں ڈاکٹر نیلانجنا وششٹھ، موہنی اٹم رقص کی مشہور فنکاراور گرومحترمہ کویتا شاجی، بھرت ناٹیم اسٹائل کی ٹاپ ڈانس گرو محترمہ ایم ایس بھارتی ہومبل، اوڈیسی رقص کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈانس گرو محترمہ بندو جونیجا، اور رائے گڑھ گھرانہ کی ڈانس گرو ڈاکٹر وجئے شرماجنہیں شیکھر سمان سے نوازا گیا۔
، نیز تجرباتی تھیٹر کے ڈائریکٹر مسٹر سوربھ اننت جیسے اعلیٰ فن کے ذہن شامل ہیں۔’’ایک بھارت – شریشٹھ بھارت‘‘کے تصور پر مبنی انوگونج کی ان پیشکشوں کو محسوس کرنے کے لیے جنوبی ہندوستان کے 900 سال پرانے چنکیشور مہادیو مندر کے ماڈل پر ایک بہت بڑا اسٹیج بنایا گیا ہے۔